اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق آج اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکہ کے وزیر خارجہ محمدجواد ظریف اور جان کیری کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور شروع ہوا۔ ان مذاکرات میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی اور امریکہ کے نائب وزیر توانائي ارنسٹ مونیز بھی شریک ہیں- اس رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ عاس عراقچی اور مجید تخت روانچی نیز امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی شعبے کی نائب سربراہ ہلگا اشمید بھی حصہ لے رہی ہیں- اس سے قبل صالحی اور مونیز نے فنی مسائل پر گفتگو کی تھی جو ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی- جمعرات کو بھی یہ مذاکرات جاری رہیں گے اور ان میں پانچ جمع ایک کے نائب وزرا خارجہ بھی شامل ہونگے-
.......
/169